the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 حیدرآباد ۔ 31 دسمبر (اعتماد نیوز) میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن محمدماجدحسین نے بتایا کہ یکم جون2013سے برتھ سرٹیفکیٹس کی مفت اجرائی کا کام شروع کیا گیا ہے تاحال50ہزار سرٹیفکیٹس گھروں تک پہنچائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا اور بلدیہ کی آمدنی میں اضافہ کے متبادل انتظامات کئے گئے جس سے غریبوں پر بوجھ عائد نہیں ہوا۔ محمدماجد حسین نے بتایا کہ 23کروڑ روپئے کی لاگت سے شہر کے مسالخ کو عصری بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ راجیویووا کرنالو اسکیم کے تحت6749 امیدواروں کو تربیت دی گئی اور2777 افراد کو روزگار فراہم کیا



گیا۔ اس سال1206سیلف ہیلپ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ بلدیہ میں جملہ40ہزار75گروپس ہیں۔ محمدماجد حسین نے بتایا کہ جاریہ سال جی ایچ ایم سی کو سیاحت میں بہتر شہری انتظامیہ کا صدرجمہوریہ کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کی جانب سے سلم علاقوں کی ترقی ‘ خواتین کی بہبود سے متعلق اسکیموں پر کروڑہا روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ میئر نے بتایا کہ 18نائٹ شلٹرس قائم کئے گئے ہیں لیکن اس میں صرف600لوگ ہی رات کے وقت قیام کررہے ہیں اس سلسلہ میں مزید اقدامات کئے جائیں گے۔میئر نے بتایا کہ شہر میں صفائی اور گرینری کے فروغ کے لئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.